سرکاری سکیم کے تحت حج درخواستوں کی وصولی 12 دسمبر تک جاری رہے گی،ترجمان وزارت مذہبی امور

193
سرکاری سکیم کے تحت حج درخواستوں کی وصولی 12 دسمبر تک جاری رہے گی،ترجمان وزارت مذہبی امور

لاہور۔27نومبر (اے پی پی):سرکاری سکیم کے تحت حج درخواستوں کی وصولی 15بینکوں میں شروع ہو گئی ۔ وصولی 12 دسمبر تک جاری رہے گی۔ ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق آئندہ برس تقریبا 89 ہزار 605 پاکستانی سرکاری سکیم کے تحت فریضہ حج ادا کریں گے۔مقررہ تعداد سے زائد درخواستیں موصول ہونے کی صورت میں قرعہ اندازی کی جائے گی،خواتین پہلی بار محرم کے بغیر حج ادا کرسکیں گی۔ دسمبر 2024 تک کارآمد شناختی کارڈ پر درخواستیں جمع کروائی جاسکیں گی۔