آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ، محکمہ موسمیات

اسلام آباد۔4مئی (اے پی پی):آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں دن کے اوقات میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم اسلام آباد، خطہ پوٹھو ہار، بالائی پنجاب، شمالی بلوچستان، خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی/ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے۔ اس دوران بلوچستان کے علاوہ اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا اور کشمیر میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔