آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں دن کے اوقات میں موسم گرم اور خشک رہے گا، بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

اسلام آباد۔5مئی (اے پی پی):محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں دن کے اوقات میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ اس دوران اسلام آباد، پنجاب، شمالی بلوچستان، خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی یا تیز ہوائؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکا ن ہے۔ رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا ہے تاہم اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا، بلوچستان اور کشمیر میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔