اسلام آباد۔11جنوری (اے پی پی):رواں مالی سال کے دوران تمباکو کی برآمدات میں 9.7 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان ، پی بی ایس کے اعدادو شمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں جولائی تا نومبر 2020 کے دوران برآمدات کاحجم 12.747 ملین ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ گزشتہ مالی سال میں جولائی تا نومبر 2019 کے دوران تمباکو کی برآمدات سے 11.620 ملین ڈالر زرمبادلہ کمایا گیا تھا۔ اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے دوران تمباکو کی قومی برآمدات میں 1.127 ملین ڈالر یعنی 9.7 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ پی بی ایس کے مطابق نومبر 2019 کے مقابلہ میں نومبر 2020 کے دوران تمباکو کی برآمدات 9.71 فیصد اضافہ سے 3.985 ملین ڈالر کے مقابلہ میں 4.372 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں جبکہ اکتوبر 2020 کے مقابلہ میں نومبر 2020 کے دوران برآمدات میں 48.40 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ واضح رہے کہ اکتوبر 2020 میں تمباکو کی برآمدات 2.946 ملین ڈالر رہی تھیں جبکہ نومبر 2020 میں برآمدات کا حجم 4.372 ملین ڈالر تک بڑھ گیا ۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=234000