اسلام آباد۔4مئی (اے پی پی):عوام کا پیسہ عوام کیلئے کے وژن کے تناظر میں ٹیکس دہندگان کے ہاتھوں عوامی منصوبوں کے افتتاح کی مہم جاری ہے۔وزیراعظم کےمعاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے سیالکوٹ میں نئے منصوبوں کا افتتاح ٹیکس دہندگان سے کروا دیا۔شہر میں 20 کروڑ روپے کی لاگت سے نکاسی آب کا منصوبہ شروع کیا گیا۔منصوبے کا سنگ بنیاد علاقے کے سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے شہری نے رکھا۔منصوبے پر ٹیکس دینے والے شہری کے نام کی تختی لگا دی گئی، ویڈیو بھی جاری کر دی گئی ہے۔
اس موقع پر وزیراعظم کےمعاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے کہا کہ اس مہم کا مقصد ٹیکس دہندگان کی حوصلہ افزائی کرنا ہے، سیالکوٹ کے ماسٹرپلان پر کام کیا جا رہا ہے، شہر میں اربوں روپے کی لاگت پر مشتمل ترقیاتی منصوبے جاری ہیں،انہوں نے کہا کہ یر منصوبے کا افتتاح یا سنگ بنیاد علاقے کا سب سے زیادہ ٹیکس دینے والا کر رہا ہے،سیالکوٹ کو پنجاب کا ایمرجنگ شہر بنایا جائیگا، عثمان ڈارنے کہا کہ شہر میں نکاسی آب کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جا رہے ہیں،کلین گرین سیالکوٹ کے تحت منصوبوں پر کام کی رفتار کو تیز کر دیا گیا ہے