وزیر اعظم کے مشیربرائے داخلہ و احتساب بیرسٹر شہزاد اکبر کے ٹویٹس

احتساب صرف قانون کی حکمرانی کے ذریعہ ہی قابل حصول ہے، مشیر داخلہ و احتساب بیرسٹر شہزاد اکبر

اسلام آباد۔7مئی (اے پی پی):وزیر اعظم کے مشیربرائے داخلہ و احتساب بیرسٹر شہزاد اکبر نے اپنے ٹویٹس میں اس بات کا اظہار کیا ہے کہ ‏شہباز شریف پر 7 ارب روپے کرپشن کا کیس ہے،دھیلے کی کرپشن کی داستان جو اب احتساب عدالت لاہور کےوالیم 54 کی زینت بن چکی ہے ، شہباز شریف کی لندن پرواز شاید ان ثبوتوں سے راہ فرار ہے۔

جمعہ کو اپنے ٹویٹس میں وزیر اعظم کے مشیربرائے داخلہ واحتساب شہزاد اکبر نے کہا کہ یہ لندن میں مال کو ٹھکانے لگانے کی سعی لاحاصل ہے ، انہوں نے کہا کہ ‏شہباز شریف پر 7 ارب کی منی لانڈرنگ کا کیس ہے، بھائی، بیٹا اور داماد وغیرہ عدالت سے اشتہاری اور مفرور اور لندن میں مقیم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حیرت کی بات یہ کہ کورونا کی وجہ سے پاکستان ریڈ لسٹ میں اور عام پاکستانی داخل نہیں ہوسکتا، ملزمان و مجرمان اکٹھے عید منائیں گے۔