چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کا ویڈیو پیغام

68

اسلام آباد ۔ 16 ستمبر (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے اپنے ایک اہم ویڈیو پیغام میں قومی قیادت بشمول اراکین سینیٹ و قومی اسمبلی، صوبائی اسمبلی اور قانون ساز اسمبلیوں کے نمائندوں پر زور دیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر سے متعلق قومی پارلیمنٹرین کانفرنس میں بھر پور شرکت کو یقینی بنائیں۔ سینیٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس کانفرنس کا انعقاد 18 ستمبر کو کنونشن سینٹر اسلام آباد میں کیا جائے گا۔ چیئرمین سینیٹ نے تمام سیاسی قوتوں پر زور دیا کہ وہ آگے بڑھیں اور مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے بھارت کے ہاتھوں کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کو دنیا کے سامنے لائیں اور مودی سرکار کا بھیانک چہرہ بے نقاب کریں۔ اس کانفرنس کا مقصد بین الاقوامی برادری تک کشمیریوں کی آواز کو پہنچانا ہے۔