کرکٹ لیجنڈ اور وزیراعظم عمران خان انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے پول سروے میں بہترين کپتان قرار

104

اسلام آباد۔13جنوری (اے پی پی):انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے پول سروے میں وزیراعظم عمران خان کو بہترين کپتان قرار دے دیا گیا ۔آئی سی سی نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ پول سروے کے لئے چار کرکٹرز کے نام دیئے گئے تھے، ان میں بھارت کے ویرات کوہلی، جنوبی افریقہ کے اے بی ڈی ویلیئرز، آسٹریلوی خاتون کرکٹر میگ لیننگ اور پاکستان کے سابق کپتان عمران خان شامل تھے۔آئی سی سی کی جانب سے کرائے گئے پول میں سب سے بہترين کرکٹ ليجنڈ کے بارے میں سوال کیا گیا تھا جس پر پوری دنيا سے عمران خان کو47فیصد سے زیادہ ووٹ ملے۔بھارتی کپتان ویرات کوہلی دوسرے دوسرے نمبر پر جگہ بناسکے، کوہلی کو 46فیصد ووٹ ملے۔ اسی طرح جنوبی افریقہ کے سابق کپتان و وکٹ کیپر اے بی ڈیویلئرز صرف 6 فیصد ووٹ ہی لے سکے۔آئی سی سی کے پول میں 58لاکھ 36ہزار سے زیادہ ووٹ پول کیے گئے تھے۔واضح رہے کہ آئی سی سی نے پولنگ میں لوگوں سے کہا ہے کہ وہ یہ فیصلہ کریں کہ ان چاروں میں سے کس نے کپتان بننے کے بعد بہترین کارکردگی دکھائی ہے۔یاد رہے کہ عمران خان کپتان بننے سے قبل ٹیسٹ میں بیٹنگ میں 25.43 کی اوسط رکھتے تھے جبکہ بولنگ میں ان کی اوسط 25.53 تھی۔ تاہم کپتان بننے کے بعد بیٹنگ اوسط بہتر ہوکر 52.34 ہوگئی جبکہ بولنگ اوسط میں بھی زبردست بہتری آئی اور وہ 20.26 فیصد ہوگئی۔آئی سی سی نے اپنی ٹویٹ میں ان چاروں کرکٹرز کے جو اعداد و شمار دیے ہیں ان کے مطابق ویرات کوہلی کی بیٹنگ اوسط عام کھلاڑی کی حیثیت سے 51.29 فیصد تھی جو کپتان بننے کے بعد 73.88 فیصد ہوگئی ہے۔اے بی ڈی ویلیئرز جو ہر زاویے سے شاٹس کھیلنے کی وجہ سے مسٹر 360 کہلاتے ہیں ان کی کپتان بننے سے پہلے ون ڈے کی بیٹنگ اوسط 45.97 فیصد تھی، کپتان بننے کے بعد وہ 63.94 فیصد ہوگئی تھی۔میگ لیننگ کی ون ڈے کی بیٹنگ اوسط کپتان بننے سے قبل 43.87 فیصد تھی، جس میں کپتان بننے کے بعد بہتری آئی