کورونا وائرس کی وبا سے نبردآزما ہونے کیلئے 10 نکاتی پلان وزیر اعظم عمران خان کی قائدانہ صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے،‏وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز کا ٹویٹ

اسلام آباد۔4دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ دنیا میں کورونا وائرس کی وبا سے نبردآزما ہونے کیلئے 10 نکاتی پلان وزیر اعظم عمران خان کی قائدانہ صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے،‏عمران خان واحد لیڈر ہیں جو ہر کورونا متاثرہ ملک کے لئے مساوی ویکسین کی فراہمی کی بات کررہے ہیں۔ جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ غریب ممالک کیلئے 500ارب ڈالرکے فنڈ کا قیام، غریب ممالک کے قرض کی معافی، کرپٹ سیاستدانوں اور مجرموں سے لوٹی دولت کی واپسی کے لئے وزیراعظم کا واشگاف اظہار درحقیقت غریب کی آواز ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وبا کی پہلی لہر میں پاکستان کی کامیاب حکمت عملی آج دنیا کے لیے باعث تقلید ہے۔