ہماری حکومت نے کونسل ممبران بشمول صدر اور وزیراعظم آزادکشمیرکو پچھلی حکومت کی نسبت تین گنا زیادہ فنڈز فراہم کئے ہیں، وفاقی وزیرچوہدری محمد برجیس طاہر

171

ہماری حکومت نے کونسل ممبران بشمول صدر اور وزیراعظم آزادکشمیرکو پچھلی حکومت کی نسبت تین گنا زیادہ فنڈز فراہم کئے ہیں، وفاقی وزیرچوہدری محمد برجیس طاہر
اسلام آباد ۔ 29 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کشمیر کونسل کے دو ممبران کے جاری دھرنے کو قانون کے خلاف قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری حکومت نے کونسل ممبران بشمول صدر اور وزیراعظم آزادکشمیرکو پچھلی حکومت کی نسبت تین گنا زیادہ فنڈز فراہم کئے ہیں۔ گزشتہ روز اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ جن ممبران کی آئینی مدت ختم ہو چکی ہے اور نئے ممبران کے الیکشن کا شیڈول بھی جاری ہو چکا ہے، اُن کی طرف سے فنڈز کے لئے واویلا کرنا محض سیاسی شعبدہ بازی سے بڑھ کر اور کچھ نہیں ہے اور ایسا کرنے سے آئینی مدت ختم ہونے والے ممبران اپنے قائدین کو خوش کرنا چاہتے ہیں۔