اسلام آباد سے لاہور ، پشاور سے اسلام آباد اور کرنل شیر خان سے چکدرہ تک دھند کی شدت میں کمی کے بعد موٹر ویز ٹریفک کے لئے کھول دی گئیں

Smog and fog in Lahore

اسلام آباد۔16جنوری (اے پی پی):موٹروے ایم ٹو اسلام آباد سے لاہور ، ایم ون پشاور سے اسلام آباد اور سوات ایکسپریس وے کرنل شیر خان سے چکدرہ تک دھند کیشدت مین کمی کے بعد ہر قسم کی ٹریفک کے لئے کھول دی گئی ہے ۔ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس کے ترجمان کی طرف سے جاری دھند کی تازہ صورتحال کے حوالے سے بتایا کہ دھند کی شدت کم ہو گئی ہے جس پر رات گئے بند کی گئی موٹر ویز اور قومی شاہرات کو ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ تاہم عوام سے گزارش ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں، گاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال کریں ،گاڑی کی رفتار کم رکھیں اور اگلی گاڑی سے مناسب درمیانی فاصلہ رکھیں۔ اگر سفر کرنا انتہائی مقصود ہو تو سفر شروع کرنے سے پہلے موبائل فون ایپلی کیشن موٹر وے ہمسفر کا استعمال کریں، ایف ایم ریڈیو 95 یا ہیلپ لائن130 سے معلومت حاسل کریں تاکہ دوران سفر کسی پریشانی سے بچا جا سکے۔