شہباز شریف کی ضمانت کے معاملہ پر مسلم لیگ ن جھوٹ بول رہی ہے،ڈاکٹر شہباز گل

اسلام آباد۔18اپریل (اے پی پی):وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امورڈاکٹر شہباز گل نے کہاہے کہ شہباز شریف کی ضمانت کے معاملہ پر مسلم لیگ ن جھوٹ بول رہی ہے۔ عدالتی فیصلے کو غلط رنگ نہ دیا جائے۔ عدالتی فیصلے اور عدالتوں کا احترام کرتے ہیں۔ تحریک انصاف کسی فیصلے پر اثر انداز نہیں ہوتی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سید علی بخاری ایڈووکیٹ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہاکہ مریم اورنگزیب نے شہباز شریف کی ضمانت کے اس فیصلے پر تشویش کا اظہار کیا ۔تاثر دیا جا رہا ہے پہلے فیصلہ کچھ تھا اب تبدیل ہوا۔من پسند چینلز سے ضمانت کی خبر چلوائی گئی ،انہوں نے کہاکہ شہباز شریف کے ایم بی بی ایس نہیں میاں بیوی بچوں سمیت کرپشن کی ڈگری ہے۔انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن کی قیادت کا جھوٹ سامنے آگیا ۔اب وہ رو پیٹ رہے ہیں کہ شہباز شریف کے ساتھ ضمانت نہ ملنا ظلم ہوا ۔انہوں نے کہاکہ ہم عدالتی فیصلے اور عدالتوں کا احترام کرتے ہیں۔ تحریک انصاف کسی فیصلے پر اثر انداز نہیں ہوتی۔

شہباز گل نے کہاکہ 1990میں شہباز شریف کے اثاثے اکیس لاکھ تھے ،اور 1998میں یہ اثاثے ڈیڑھ کروڑ تک پہنچے ،2008سے اٹھارہ تک سات ارب ہوگئے۔حمزہ شہبازکے اثاثے 2001 میں ایک کروڑ تھے ۔اب 53 کروڑ ہو گے ۔انہوں نے کہاکہ ٹی ٹیزبراہ راست ابا کے بجائے بیٹے کے اکاونٹ میں آتی تھیں۔ معاون خصوصی نے کہاکہ حمزہ شہباز کے اکاونٹ میں 23 ٹی ٹیز آئیں۔سلمان شہباز کے اکاونٹ میں ڈیڑھ ارب ٹی ٹیز سے آیا۔

انہوں نے کہاکہ شہباز شریف کی ضمانت کیلئے زائد عمر کا جواز گھڑا گیا۔پنجاب کی جیلوں میں1103 ضعیف ترین افراد ہیں ۔اگر شہباز شریف بوڑھے ہیں تو ان 1103 افراد کا کیا قصور ہے ۔انہوں نے کہاکہ عدالتی فیصلے کو غلط رنگ نہ دیا جائے۔شہباز شریف کا بچنا اس لیے مشکل ہے انکے خلاف ٹھوس اور تحریری ثبوت ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ 1990میں نواز شریف کے خاندان نے لوٹا ۔2008سے 2018تک شہباز شریف فیملی نے لوٹا ۔انہوں نے کہاکہ جہانگیر ترین نے تحریک انصاف میں بہت محنت کی ہے ۔وزیر اعظم کے سامنے چیلنج ہے اپوزیشن پہلے جہانگیرترین کے احتساب نہ کرنے کا طعنہ دیتی رہی اور اس پر واویلا کر رہی ہے۔شوگر کمیشن کی رپورٹ کے بعد سو فیصد ٹیکس میں اضافہ ہوا۔