پاکستان کی نیپالی کوہ پیماؤں کی ٹیم کو موسم سرما میں دنیا کی دوسری سب سے بلند چوٹی کے 2 پہنچ کر تاریخ رقم کرنے پر مبارکباد

مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے اصولی مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی،ترجمان دفتر خارجہ
مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے اصولی مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی،ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد۔17جنوری (اے پی پی):پاکستان نے نیپالی کوہ پیماؤں کی ٹیم کو موسم سرما میں دنیا کی دوسری سب سے بلند چوٹی کے 2 پہنچ کر تاریخ رقم کرنے پر مبارکباد دی ہے۔اتوار کو ترجمان دفتر خارجہ نے اس مہم کو “کوہ پیمائی کی تاریخ کی سب سے بڑی کامیابی” قرار دیتے ہوئے کوہ پیماؤں کی چوٹی سے بحفاظت واپسی کی خواہش ظاہر کی ہے۔ترجمان نے ٹویٹر پر ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کوہ پیمائی کی سب سے اہم منزل ہے۔ تاریخ رقم کرنے والوں میں نرمل پورجا ، مینگما ڈیوڈ شیرپا ، مینگما ٹینزی شیرپا ، گلجن شیرپا ، پیم چیری شیرپا ، داوا ٹمبا شیرپا ، منگما جی ، داوا تنجن شیرپا ، کلو پیمبا شیرپا اور سونا شیرپا شامل ہیں۔ نرمل پرجا نے گزشتہ روز ٹویٹر پر کہا تھا ۔ کہ ناممکن کو ممکن بنا دیا ہے! موسم سرما میں کے ٹو سر کرنے کی تاریخ بنی نوع انسان اور نیپال کے لئے رقم کی ہے ۔قراقرم رینج پاکستان میں واقع ہے ، کے 2 دنیا کی 14 بلند ترین پہاڑوں میں سے ایک ہے – جو 8،000 میٹر سے بھی زیادہ ہے – اور دنیا کی سب سے خطرناک اور چیلنج کرنے والی چوٹی کے طور پر جانا جاتا ہے۔