گلگت بلتستان کی خوبصورتی قابل دید ہے، علاقے میں قیام امن کی وجہ سے گزشتہ سال 20لاکھ قومی اور بین الاقوامی سیاحوں نے علاقے کا رخ کیا،صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی

اسلام آباد۔24جنوری (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کی خوبصورتی قابل دید ہے علاقے میں قیام امن کی وجہ سے گزشتہ سال 20لاکھ قومی اور بین الاقوامی سیاحوں نے علاقے کا رخ کیا۔اتوار کونلتر میں ونٹر سپورٹس فیڈریشن آف پاکستان اور پاک فضائیہ کے اشتراک سے جاری ونٹر سپورٹس کے مقابلوں کی اختتامی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوۓ ئے انہوں نے کہا کہ گلگت ائر پورٹ میں انٹر نیشنل پروازیں شروع کرنے ,علاقے میں سڑکوں کی صورتحال بہتر بنانے،ٹیلی مواصلات اور انٹرنیٹ کے نظام کو بہتر بنانے کے لۓ اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔صدر مملکت نے کہا کہ سیاحوں کو جس قدر سہولیات فراہمی کی جائیں گی اسی حساب سے علاقے کو مزید ترقی ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج اور عوام کے تعاون سے ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ ہوا ہے جس کے باعث علاقے میں سیاحت کے مواقع کھل رہے ہیں ۔صدر مملکت نے کہا کہ پچاس کی دہائی سے گلگت نلتر میں سکی کے فروغ کے لئے ۓ پاک فضائیہ نے اقدامات شروع کئے جس کے بہتر نتائج موصول ہو رہے ہیں۔صدرنے ایونٹ کے انعقاد پر پاک فضائیہ کی تعریف کی۔بعد میں صدر مملکت نے کھلاڈیوں میں میڈلز ،ٹرافی اور انعامات تقسیم کئے۔