20.5 C
Islamabad
ہفتہ, اپریل 19, 2025
ہومقومی خبریںگیس کی قیمت میں اضافےکے حوالے سے خبروں میں کوئی صداقت نہیں،...

گیس کی قیمت میں اضافےکے حوالے سے خبروں میں کوئی صداقت نہیں، ترجمان پٹرولیم ڈویژن

- Advertisement -

اسلام آباد۔25فروری (اے پی پی):ترجمان پٹرولیم ڈویژن نے کہا ہے کہ گیس کی قیمت میں اضافےکے حوالے سے خبروں میں کوئی صداقت نہیں،

اوگرا نے اپنی سفارشات بھجوا دی ہیں ،حکو مت کی حتی الامکان کوشش ہو گی کہ گیس کی قیمت میں اضافہ نہ ہو۔جمعرات کو ایک بیان میں ترجمان نے کہا کہ اوگرا نے حکومت کو گیس کی قیمت بڑھانے کیلئے سفارشات ارسال کر دی ہیں،سوئی نادرن کے صارفین کیلئے اوسطاً 35 روپے اور سوئی سدرن کے صارفین کیلئے 14 روپے گیس نرخ بڑھانے کی سفارش کی گئی ہے۔

- Advertisement -

ترجمان نے کہا کہ حکومت اوگرا سفارشات کا جائزہ لے رہی ہے اور حکومت کی حتی الامکان کوشش ہو گی کہ گیس کی قیمتیں نہ بڑھائی جائیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=241056

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں