- Advertisement -
لاس اینجلس ۔2مئی (اے پی پی):معروف امریکی گٹارسٹ ڈوئن ایڈی 86برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔بی بی سی کے مطابق ڈوئن ایڈی کی اہلیہ ڈیڈ نے میڈیا کو بتایا کہ ڈوئن کا فرینکلن میں انتقال ہو گیا ہے وہ طویل عرصے سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے۔
انہوں نے بتایا کہ ایڈی 1936 میں کارننگ، نیو یارک ریاست میں پیدا ہوئے اور چھوٹی عمر میں ہی گٹار بجانا شروع کیا بعد ازیں ان کی مخصوص آواز نے بیٹلس سے لے کر بلونڈی تک فنکاروں کو متاثر کیا۔انہوں نے بتایا کہ ڈوئن نے سات دہائیوں پر محیط اپنے شاندار کیرئیر کے دوران 100 ملین سے زیادہ ریکارڈ فروخت کیے اور اپنے مخصوص انداز کی وجہ سے کنگ آف ٹوانگ کا خطاب حاصل کیا ۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=462181
- Advertisement -