ٹاﺅنٹن ۔ 22 جولائی (اے پی پی) آسٹریلوی ٹیم نے ویمن ایشز کرکٹ سیریز ٹائٹل کا کامیاب دفاع کر لیا۔ آسٹریلیا اور انگلینڈ ویمن ٹیموں کے درمیان واحد ٹیسٹ میچ ڈرا ہو گیا، ٹیسٹ میچ ڈرا ہونے کے ساتھ ہی آسٹریلوی ٹیم نے ایشز سیریز کا ٹائٹل دوبارہ اپنے نام کر لیا، اس سے قبل کھیلی گئی تین ایک روزہ میچوں کی سیریز میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 3-0 سے وائٹ واش کیا تھا۔ ٹاﺅنٹن میں آسٹریلیا اور انگلینڈ ویمن ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے واحد ٹیسٹ میچ آسٹریلوی ٹیم نے 420 رنز 8 کھلاڑی آﺅٹ پر اپنی پہلی اننگز ڈیکلیئر کر دی تھی جس کے جواب میں انگلینڈ ویمن ٹیم نے 275 رنز 9 کھلاڑی آﺅٹ پر اننگز ڈیکلیئر کر دی تھی