انگلش ٹی ٹونٹی کرکٹ، ڈیلپورٹ کی طوفانی سنچری، ایسکس نے سرے کو 52 رنز سے ہرا دیا

113

لندن۔ 20 جولائی (اے پی پی) انگلش ٹی ٹونٹی وائٹالٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں کیمرون ڈیلپورٹ کی طوفانی سنچری کی بدولت ایسکس نے سرے کو 52 رنز سے شکست دے دی، ڈیلپورٹ نے جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف باﺅلرز کی خوب درگت بنائی، انہوں نے 49 گیندوں پر 14 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 129 رنز کی دھواں دار اننگز کھیل کر ٹیم کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا، ڈین لارینس نے 22 گیندوں پر 6 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 57 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کی جیت میں حصہ ڈالا۔ ڈیلپورٹ میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ چی