لندن ۔ 7 جولائی (اے پی پی) مائیک برائن اور باب برائن پر مشتمل امریکن جوڑی ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز پری کوارٹر فائنل میں داخل ہو گئی۔ لندن میں جاری سال کے تیسرے گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ کے سلسلے میں کھیلے گئے مینز ڈبلز دوسرے راﺅنڈ میچ میں برائن برادرز نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے میگل اینجل ویریلا اور مرسیلو ایری والو کو سخت مقابلے کے بعد 6-7، (13-15)، 6-3، 6-4 اور 6-1 سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کی۔