تین ملکی کرکٹ سیریز میں زمبابوے کی پہلی فتح

61

چٹاگانگ ۔ 21 ستمبر (اے پی پی) تین ملکی کرکٹ سیریز میں زمبابوے نے افغانستان کو دلچسپ مقابلے کے بعد 7 وکٹوں سے ہرا دیا، فاتح ٹیم نے 156 رنز کا ہدف آخری اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، کیریئر کا آخری میچ کھیلنے والے زمبابوین کپتان ہیملٹن مساکڈزا نے 71 رنز کی یادگار اننگز کھیلی، انہیں مرد میدان قرار دیا گیا۔ چٹاگانگ میں کھیلے گئے سیریز کے پانچویں میچ میں افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 155 رنز بنائے، رحمان اللہ نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 47 گیندوں پر 61 رنز بنائے جس میں چار چھکے بھی شامل تھے