جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کے لئے قومی ٹیسٹ ٹیم کا اعلان 15 جنوری کو کیا جائے گا، چیف سلیکٹر قومی کرکٹ ٹیم محمد وسیم

66

اسلام آباد۔13جنوری (اے پی پی):چیف سلیکٹر قومی کرکٹ ٹیم محمد وسیم نے کہا ہے کہ جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کے لئے قومی ٹیسٹ ٹیم کا اعلان 15 جنوری کو کیا جائے گا، ابتدائی طور پر 20 رکنی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کیا جائے گا، ٹیم منیجمنٹ اور سلیکشن کمیٹی کی مشاورت کے بعد حتمی 16 رکنی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا، سب سے پہلے سلیکشن کمیٹی میں شامل تمام چھ ہیڈ کوچز سے مشاورت کی ہے، ہیڈ کوچ مصباح الحق اور کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابر اعظم سے بھی مشاورت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دورہ نیوزی لینڈ اور ڈومیسٹک کرکٹ میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کا مکمل جائزہ لیا ہے، قومی ٹیسٹ اسکواڈ کے اعلان سے قبل کراچی میں سلیکشن کمیٹی سے دوبارہ مشاورت کی جائے گی۔