روس سوکا ورلڈ کپ 2019ء کا چیمپئن بن گیا

61

ایتھنز۔ 21اکتوبر (اے پی پی) روس کی ٹیم نے سوکا ورلڈ کپ 2019ء جیت لیا، فائنل میں پولینڈ کی ٹیم کو شکست دیکر 2019ء کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ رامازانو نے دو جبکہ پائولو نے ایک گول کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ یونان میں کھیلے گئے سوکا ورلڈ کپ کے فائنل میچ میں روس اور پولینڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں دونوں ٹیموں کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہوا تاہم روس کی ٹیم نے قدرے بہتر کھیل پیش کرتے ہوئے پولینڈ کی ٹیم کو 2 کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ اس سے قبل روس کی ٹیم نے سیمی فائنل میچ میں میزبان یونان کی ٹیم کو شکست دیکر جبکہ پولینڈ کی ٹیم نے مالدووا کو مات دیکر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔