فٹنس مسائل، جان ہیسٹنگز جون میں ویسٹ انڈیز میں شیڈول سہ ملکی ون ڈے سیریز سے باہر
میلبورن ۔ 2 مئی (اے پی پی) آسٹریلوی فاسٹ باﺅلر جان ہیسٹنگز فٹنس مسائل کے باعث رواں برس جون میں ویسٹ انڈیز میں شیڈول سہ ملکی ون ڈے کرکٹ سیریز سے دستبردار ہو گئے۔ ہیسٹنگز کے وکٹورین ٹیم میٹ سکاٹ بولانڈ جنہوں نے بھارت کے خلاف سیریز میں ون ڈے ڈیبیو کیا تھا کو متبادل کے طور پر سکواڈ میں طلب کیا گیا ہے۔ ہیسٹنگز بھارت میں رواں انڈین پریمیئر لیگ کے دوران ٹخنے کی انجری کا شکار ہوئے تھے اور ڈاکٹروں نے طبی معائنے کے بعد انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے