لیوس گریگری کی شاندار بیٹنگ، اسلام آباد یونائیٹڈ کو ملتان سلطانز کے خلاف 3 وکٹوں سے کامیابی مل گئی

لیوس گریگری کی شاندار بیٹنگ، اسلام آباد یونائیٹڈ کو ملتان سلطانز کے خلاف 3 وکٹوں سے کامیابی مل گئی
لیوس گریگری کی شاندار بیٹنگ، اسلام آباد یونائیٹڈ کو ملتان سلطانز کے خلاف 3 وکٹوں سے کامیابی مل گئی

کراچی۔21فروری (اے پی پی):مین آف دی میچ لیوس گریگری نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 3 وکٹوں سے کامیابی دلوادی، انہوں نے 31 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے ایک چھکے اور 6 چوکوں کی مدد سے ناقابل شکت 49 رنز بنائے، ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو میچ جیتنے کے لئے 151 رنز کا حدف دیا تھا۔نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں اتوار کو کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 6 کے تیسرے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو 3وکٹوں سے شکست دے دی۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے اوپنرز فل سالٹ اور الیکس ہیلز قدرے بہتر طریقے سے اننگز کا آغاز کیا اور مجموعی اسکور کو3.4 اوورز میں 30 رنز تک پہنچا دیا لیکن اس موقع پر فل سالٹ 12 گیندوں پر 2 چوکوں کی مدد سے 13 رنز بنانے کے بعد محمدعمر کی گیند پر جیمز ونس کے ہاتھوں کیچ ہوکر پویلین واپس لوٹ گئے جس کے بعد اسکور میں 13 رنز کے اضافے کے بعد مجموعی اسکور43 رنز پر نئے آنے والے بیٹسمین کپتان شاداب خان صرف 5 رنز بناکر بریتھویٹ کی گیند پر روسو کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے

۔ان کے آئوٹ ہونے کے بعد 55 رنز کے اسکور پر الیکس ہیلزبھی 20 گیندوں پر 2چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے29 رنز بنانے کے بعد شاہد آفرید کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔ حسین طلعت بھی 16 گیندوں پر 10 رنز بناکر خوشدل شاہ کی گیند پر متبادل کھلاڑی شان مصعود کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔آصف علی اور افتخاراحمدکوئی خاطرخواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرسکے ۔آصف علی نے 9 اور افتخاراحمد نے ایک رن بنایا۔74 رنز کے مجموعی اسکور کے بعد لیوس گریگری اور فہیم اشرف مل کر اسکور کو 117 رنز تک پہنچایااور اس اسکور فہیم اشرف12 گیندوں پر ایک چھکااور 2 چوکوں کی مدد سے 22 رنز بنانے کے بعد بریتھویٹ کی گیند پر شاہد آفریدی کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوکر پویلین لوٹ گئے۔

آخری دو اوورز میں میچ جیتنے کے لئے 20 رنز درکار تھے۔ لیوس گریگری نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 3 وکٹوں سے کامیابی دلوادی۔ انہوں نے 31 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے ایک چھکے اور 6 چوکوں کی مدد سے ناقابل شکت 49 رنز بنائے۔ظفرگوہر3 رنز بناکر ناٹ آئوٹ رہے۔قلندرز کے بالر شاہد آفریدی نے 24رنز کے عوض 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا جبکہ بریتھویٹ نے بھی 23 رنز دیکر 2 کھلاڑیوں کو پویلین کا راستہ دکھایا۔محمدعمر اورخوشدل شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ قبل ازیںاسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بالنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

ملتان سلطانز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ کو میچ جیتنے کے لئے 151 رنز کا حدف دیا تھا،سلطانز نے اپنے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز بنائے، رائیلی روسو25، کارلوس بریتھویٹ 22،جیمز ونس 16 اورخوشدل شاہ 7 رنز بنائے۔ملتان سلطانز کے اوپنر 1.5 اوورز میں مجموعی اسکور4 رنز پر لیوس گریگری کی گیند پر وکٹ کیپر فل سالٹ کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے، انہوں نیصرف ایک رن بنایاجس کے جیمز ونس نے کپتان محمد رضوان کے مل کر اسکور کو 7.1 میں 52 رنز تک پہنچایا،اس موقع پر وہ 17 گیندوں پر ایک چھکا اور ایک چوکے کی مدد سے 16رنز بناکر لیوس گریگری کی گیند پر فہیم اشرف کے ہاتھوں کیچ ہوگئے۔ان دونوں بیٹسمینوں کے درمیان 48 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔ جس کے بعد رائیلی روسو نے محمد رضوان کے ساتھ دیا اورمجموعی اسکور کو87 رنز تک پہنچادیا ۔

رائیلی روسونے 14 گیندوں کا سامنا کیا اور 2 چھکے اور 2 چوکوں کی مدد سے 25 رنز بناکر شاداب خان کی گیند پر محمد وسیم کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔سلطانز کی اننگ کا اسکور جب 140 رنز پر پہنچا تو کپتان محمد رضوان 53 گیندوں پر 2 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے71 رنز بنانے کے بعد محمد وسیم کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے اور اس طرح ان کی خوبصورت اننگ کا خاتمہ ہوا۔محمد رضوان نے اپنی نصف سینچری 31 گیندیں کھیل کر 2 چھکوںاور 6 چوکوں کی مدد سے مکمل کی۔کارلوس بریتھویٹ14 گیندوں پر ایک چھکے اور 2 چوکوں کی مدد سے 22 رنز بناکر ناٹ آئوٹ رہے۔سلطانز نے اپنے ابتدائی 6 اوورز کے بیٹنگ پاور پلے میں ایک وکجٹ کے نقصان پر 39 رنز بنائے۔شاہد آفریدی رن بنائے بغیر محمد وسیم کی گیند پر شاہدخان کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔سہیل تنویر 4 رنز بناکر حسن علی گیند پر کوٹ اینڈ بولڈ ہوئے

۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے بالر محمد وسیم نے 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا جبکہ لیوس گریگری نے 2 اور شاداب خان،حسن علی اورفہیم اشرف نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم میں الیکس ہیلز، فل سالٹ ،شاداب خان (کپتان)،حسین طلعت، آصف علی،افتخار احمد، لیوس گریگری،فہیم اشرف، حسن علی ، ظفر گوہراور محمد وسیم جونئیر شامل تھے جبکہ ملتان سلطانز کی ٹیم میں وکٹ کیپر محمد رضوان (کپتان)، کرس لِین، جیمز ونس، صہیب مقصود، رائیلی روسو، خوشدل شاہ،شاہد آفریدی،کارلوس بریتھویٹ ، سہیل تنویر، محمد عمر اور صہیب اللہ شامل تھے۔نائٹ میچ میں رچرڈ ایلنگ ورتھاور احسن رضا (فیلڈ امپائر)، علیم ڈار (تھرڈ امپائر)، آصف یعقوب (فورتھ امپائر)، روشن ماہنامہ(میچ ریفری) کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔یاد رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے آخری پانچ میچوں میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے یونائیٹڈ نے دو مرتبہ اور سلطانز نے تین مرتبہ کامیابی حاصل کی ہے۔یونائیٹڈ نے مارچ 2018 میں 33رنز اور فروری 2020 میں 8 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی جبکہ سلطانز نے فروری 2019 میں 5وکٹوں،فروری 2019 میں 6 وکٹوں اور مارچ 2020میں 9 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔