محمد آصف نے 11ویں این بی پی قومی رینکنگ سنوکر چیمپئن شپ جیت لی

56
پاکستان کے احسن رمضان نے ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ جیت لی

کراچی۔ 3 اگست (اے پی پی) محمد آصف نے 11ویں این بی پی رینکنگ سنوکر چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیت لیا، انہوں نے فیصلہ کن معرکے میں مبشر رضا کو کانٹے دار مقابلے کے بعد بیسٹ آف 15 فریمز میں 8-7 فریمز سے شکست دے کر ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔ ہفتہ کو این بی پی سپورٹس کمپلیکس کراچی میں کھیلے گئے چیمپئن شپ کے فائنل میں آصف اور مبشر کے درمیان اعصاب شکن مقابلہ دیکھنے کو آیا تاہم قسمت نے آصف کا ساتھ دیا اور انہوں نے مبشر کو 7 کے مقابلے میں 8 فریمز سے زیر کر کے قومی چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا، فاتح کیوئسٹ کو 1 لاکھ اور رنر اپ کو 40 ہزار روپے نقد انعام دیا گیا، محمد ماجد علی کو ایونٹ میں ہائسٹ بریک (140) کھیلنے پر 5 ہزار روپے نقد انعام دیا گیا۔ اختتامی تقریب کے موقع پر پاکستان بلیئرڈ اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن کے صدر منور حسین شیخ، کو چیئرمین عالم گیز شیخ، سیکرٹری ذوالفقار علی رمزی، سینئر نائب صدر این بی پی طارق جمیل، سینئر نائب صدر گروپس چیف این بی پی جمال بکر، ہیڈ آف سپورٹس ڈیپارٹمنٹ این بی پی محمد اقبال قاسم موجود تھے۔