پاکستانی باکسر عامر خان نے ڈبلیو بی سی انٹرنیشنل ویلٹر ویٹ ٹائٹل اپنے نام کر لیا

184

جدہ۔ 13 جولائی (اے پی پی) شہرہ آفاق پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے ڈبلیو بی سی انٹرنیشنل ویلٹر ویٹ ٹائٹل اپنے نام کر لیا، انہوں نے حریف آسٹریلوی باکسر بلی ڈب کو چوتھے راﺅنڈ میں نڈھال کر کے ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔ کنگ عبداللہ سپورٹس سٹی جدہ، سعودی عرب میں منعقدہ فائٹ میں عامر خان نے شاندار کارکردگی اور مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریلوی حریف بلی ڈب کو چوتھے راﺅنڈ میں مکوں کی برسات سے نڈھال کر کے ٹائٹل اپنے نام کیا،