پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کا دوسری ٹور دی خنجراب سائیکل ریس کا شیڈول جاری

135

اسلام آباد ۔ 16 جون (اے پی پی)پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن نے دوسری ٹور دی خنجراب سائیکل ریس کا شیڈول جاری کر دیا ،ایونٹ میں شرکت کیلئے ٹیمیں 23 جون کو علی الصبح اسلام آباد سے خنجراب کیلئے روانہ ہوں گی ۔ پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق فیڈریشن نے صوبوں کی ٹیموں کو ہدایت کی ہے کہ وہ 22 جون کو پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد پہنچیں، ٹیمیں ایک دن قیامکرنے بعد 23 جون کو خنجراب کیلئے روانہ ہوں گی، 24 جون کو تمام ٹیموں کے کھلاڑی اور آفیشلز اسلام آباد سے گلگت پہنچیں گے جہاں 24 سے 26 جون تک تمام ٹیموں کے سائیکلسٹ تربیت حاصل کریں گے۔