اسلام آباد۔9جون (اے پی پی):پاکستان سپورٹس بورڈ کی ایگزیکٹو کمیٹی کا 90 واں اجلاس گذشتہ روز اسلام آباد میں منعقد ہوا جس کی صدارت وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ اور صدر پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نےکی، اجلاس میں تمام ایگزیکٹو کمیٹی ممبران نے شرکت کی،اجلاس میں ایجنڈے کے مطابق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیاگیا، اور اجلاس میں ایگزیکٹو کمیٹی کے سابق اجلاس سے متعلق فیصلوں کی منظوری دی گئی ۔