پاکستان نیشنل ریٹڈ شطرنج چیمپئن شپ (کل) لاہور میں کھیلی جائے گی

86

اسلام آباد ۔ 17 اگست (اے پی پی) پاکستان نیشنل ریٹڈ شطرنج چیمپئن شپ (کل) اتوار کو پی ایس بی کوچنگ سینٹر لاہور میں کھیلی جائے گی۔ چیف آرگنائزر محمد شفیق کے مطابق چیمپئن شپ کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے۔ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں اور انٹری فیس 500 روپے مقرر کی گئی ہے ۔ چیمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے 10 کھلاڑیوں میں کیش ایوارڈ تقسیم کئے جائیں گے۔