لاہور ۔ 3 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان کرکٹ ٹیم آئندہ سال 3 ایک روزہ اور 2 ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز میں شرکت کےلئے بالترتیب نیدرلینڈ اور آئرلینڈ کادورہ کرے گی،آئندہ سال انگلینڈ کےخلاف سیریز سے قبل قومی کرکٹ ٹیم نیدرلینڈ اور آئرلینڈ کا دورہ کرے گی،ایک روزہ سیریز میں شامل 3 میچز نیدرلینڈ کے شہرایمسٹلوین میں واقع وی آر اے کرکٹ کلب میں کھیلے جائیں گے، میچزکا انعقاد آئندہ سال 4، 7 اور 9 جولائی کو ہوگا جبکہ پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریزکے 2 میچز 12 اور 14 جولائی کو آئرلینڈ میں کھیلے جائیں گے،آئرلینڈ میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم ورلڈٹیسٹ چیمپئن شپ میں شامل 3 میچز میں شرکت کے لیے انگلینڈ روانہ ہوجائے گی، پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیموں کے درمیان ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن کے 3 میچزآئندہ سال 30 جولائی سے 20 اگست تک جاری رہیں گے۔