کولن منرو کی دھواں دار بیٹنگ، نیوزی لینڈ نے بھارت کو فیصلہ کن ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ میں دلچسپ مقابلے کے بعد 4 رنز ہرا دیا

105
نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان آخری ون ڈے میچ بارش کی نذر، سیریز0-1سے میزبان ٹیم کے نام

ہملٹن ۔ 10 فروری (اے پی پی) کولن منرو کی دھواں دار بیٹنگ کی بدولت نیوزی لینڈ نے بھارت کو آخری اور فیصلہ کن ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں دلچسپ مقابلے کے بعد 4 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 2-1 سے جیت لی، میزبان ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 212 رنز بنائے، منرو نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے حریف باﺅلرز کی خوب درگت بنائی اور 72 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کی پوزیشن مستحکم کی، جواب میں بھارتی ٹیم ہدف کے قریب پہنچ کر ہمت ہار گئی اور مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 208 رنز بنا سکی، بھارتی کھلاڑی جارحانہ بیٹنگ کرنے کے باوجود ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے، وجے شنکر 43 رنز بنا کر نمایاں رہے، کارتھک 33 اور کرونل پانڈیا 26 رنز بنا کر ناٹ آﺅٹ رہے، مچل سینٹنر اور ڈیرل مچل نے 2، 2 وکٹیں لیں، منرو میچ اور سیفرٹ سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔