آئی پی ایل، دہلی کیپیٹلز نے پنجاب کنگز کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا

احمد آباد۔3مئی (اے پی پی):آئی پی ایل میں دہلی کیپیٹلز نے پنجاب کنگز کو بآسانی 7 وکٹوں سے ہرا دیا۔ فاتح ٹیم نے 167 رنز کا ہدف 18 ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ شیکھر دھون نے ناقابل شکست 69 رنز بنائے۔ پنجاب کنگز کے کپتان میانک اگروال کو 99 رنز کی دلکش اننگز کھیلنے پر مرد میدان قرار دیا گیا۔ نریندرا مودی سٹیڈیم، احمد آباد میں کھیلے گئے لیگ کے 29 ویں میچ میں پنجاب کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز بنائے۔

کپتان میانک اگروال نے 58 گیندوں پر 99 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی۔ کگیسو ربادا نے 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ جواب میں دہلی کیپیٹلز مطلوبہ ہدف 17.4 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ شیکھر دھون نے 69 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر دہلی کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ پرتھوی شا 39 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بیٹسمین رہے۔ پنجاب کنگز کے میانک اگروال کو میچ کا بہترین پلیئر قرار دیا گیا۔ دہلی کی یہ ایونٹ میں چھٹی فتح ہے اور اس نے 12 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔