مینز ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ 12 اکتوبر سے بنگلہ دیش میں شروع ہوگا

ڈھاکہ ۔ 24 اگست (اے پی پی) مینز ہاکی ایشیا کپ 12 سے 22 اکتوبر تک بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ میں سات ممالک کی ٹیمیں شرکت کریں گی جن میں بنگلہ دیش، بھارت، جاپان، ملائیشیا، اومان، پاکستان اور جنوبی کوریا شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم بھارت میں ہونے والے 2018 ورلڈ کپ کےلئے کوالیفائی کرے گی۔