نیوزی لینڈ نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کو 8 وکٹوں سے ہرا کر سیریز 0-1 سے جیت لی

انگلینڈ اور نیوزی لینڈ
انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا ٹی 20 میچ (کل) برمنگھم میں کھیلا جائے گا

ایجبسٹن۔13جون (اے پی پی):نیوزی لینڈ نے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 0-1 سے جیت لی۔ بلیک کیپس نے 38 رنز کا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ میٹ ہینری کو میچ کا بہترین پلیئر قرار دیا گیا۔

اتوار کو ایجبسٹن، برمنگھم میں ٹیسٹ کے چوتھے روز انگلینڈ نے 122 رنز 9 کھلاڑی آئوٹ پر اننگز دوبارہ شروع کی تو ٹرینٹ بولٹ نے پہلی ہی گیند پر اولی سٹون کو 15 کے انفرادی سکور پر آئوٹ کرکے انگلینڈ کی اننگز کا خاتمہ کر دیا۔

میٹ ہینری اور نیل ویگنر نے تین، تین جبکہ ٹرینٹ بولٹ اور اعجاز پٹیل نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ پہلی اننگز میں 85 رنز کی برتری کی وجہ سے نیوزی لینڈ کو جیت کے لئے 38 رنز کا ہدف ملا جو اس نے 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ کپتان ٹام لیتھم نے ناقابل شکست 23 رنز بنائے۔

سٹورٹ براڈ اور اولی سٹون نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ میٹ ہینری کو میچ اور ڈیون کونوے کو سیریز کا بہترین پلیئر قرار دیا گیا۔