یوئیفا چیمپئنز لیگ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل

انگلش فٹبال کلب مانچسٹر سٹی نے پہلی بار یوئیفا چیمپئنز لیگ کا ٹائٹل جیت لیا ، فاتح ٹیم نے فیصلہ کن معرکے میں اطالوی کلب انٹر میلان کو 0-1 سے شکست دی

میڈرڈ۔17اپریل (اے پی پی):یوئیفا چیمپئنز لیگ 21-2020 کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہو گئی۔ ریال میڈرڈ، مانچسٹر سٹی، پیرس سینٹ جرمین اور چیلسی نے فائنل فور میں جگہ بنا لی ہے۔ شیڈول کے مطابق ہسپانوی کلب ریال میڈرڈ اور انگلش کلب چیلسی کے درمیان فرسٹ لیگ میچ 27 اپریل کو الفریڈو سٹفانو سٹیڈیم، میڈرڈ جبکہ سیکنڈ لیگ میچ 5 مئی کو سٹیمفورڈ برج سٹیڈیم، فلہام میں کھیلا جائے گا۔

اسی طرح دوسرے سیمی فائنل میں فرنچ کلب پیرس سینٹ جرمین اور انگلش کلب مانچسٹر سٹی کی ٹیمیں فرسٹ لیگ میچ میں 28 اپریل کو پرنسز پارک سٹیڈیم، پیرس جبکہ سیکنڈ لیگ میچ میں 4 مئی کو مانچسٹر سٹی سٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی۔