vلائیو سٹاک ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے حویلیاں میں زمینداروں کو جانوروں کی بیماریوں اور علاج سے متعلق آگا ہی کیلئے پروگرام کاانعقاد

107

ایبٹ آباد۔ 08 نومبر (اے پی پی):لائیو سٹاک ڈیپارٹمنٹ ایبٹ آباد کی جانب سے حویلیاں گائوں بٹالہ میں زمینداروں کو جانوروں کی بیماریوں اور علاج سے متعلق آگا ہی کے لیے پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔محکمہ لائیو سٹاک کی ٹیم نے زمینداروں کو جانوروں کی بیماریوں اور علاج سے متعلق آگاہی اور ادویات کی فراہمی یقینی بنائی تا کہ زمیندار جانوروں کی بیماری کی صورت میں مستند ادویات کے موثر استعمال سے اپنے جانوروں کی حفاظت یقینی بنائیں اور فائدہ حاصل کرتے ہوئے نقصان سے بچ سکیں۔