وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی کوئٹہ میں صحافیوں سے بات چیت

119
APP71-14 QUETTA: November 14 - Sindh Governor Imran Ismail, Federal Minister Faisal Vada and Federal Minister Sheikh Rashid talking to media persons during their visit to Railway Station Museum. APP

کوئٹہ ۔14نومبر ( اے پی پی )وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ بلوچستان حکومت نے گوادر میں ریلوے اسٹیشن کے قیام کے لیے سینکڑوں ایکڑ زمین فراہم کردی ہے ،اکبر بگٹی ایکسپریس کا کرایہ کم اور ائیرکنڈیشن لگادیا ہے ،میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے میری درخواست پر کوئٹہ ریلوے اسٹیشن کا دورہ کرکے میری عزت افزائی کی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا کے ہمراہ کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔