ؔؔ’’سائنوفارم” کی 5 لاکھ ویکسین کے ذریعے ہم اپنے ہیلتھ ورکرز کے بچائو کے لئے مہم کا آغاز اگلے ہفتے سے کر رہے ہیں،ڈاکٹر فیصل سلطان

57

اسلام آباد۔30جنوری (اے پی پی):وزیراعظم کےمعاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ "سائنوفارم” کی 5 لاکھ ویکسین کے ذریعے ہم اپنے ہیلتھ ورکرز کے بچائوکے لئے مہم کا آغاز اگلے ہفتے سے کر رہے ہیں۔ اس کے ساتھ خوشخبری ہے کہ "ایسٹرا زینیکا” کی ویکسین کی 60 سے 70 لاکھ خوراکیں پاکستان کو بذریعہ COVAX اسی سہ ماہی میں دستیاب ہو گی۔ اس کا آغاز فروری میں ہو گا (انشاءاللہ)۔یہ بات وزیراعظم کےمعاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے جاری اپنے ٹویٹ میں کی ہے۔