آ ئیں عہد کریں کہ اگلے 50 سال ماضی کے 50 سال کی غلطیوں کا ازالہ ہوں گے، قوم کے دکھوں کا مداوا ہوں گے، وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا ٹویٹ

280
نوجوانوں میں ایک لاکھ لیپ ٹاپ کی تقسیم کا اس دعا کے ساتھ دوبارہ آغاز ہو رہا ہے ”نوجوان ترقی کا چھو لیں آسماں“....یہ وہ پروگرام ہے جسے فتنہ، فساد اور انتشار کے منصوبہ ساز نے ”سیاسی رشوت“ کہہ کر علم دشمنی کی تھی، مریم اورنگزیب

اسلام آباد۔10اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے 1973 کے دستور کے50 سال مکمل ہونے پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ آ ئیں عہد کریں کہ اگلے 50 سال ماضی کے 50 سال کی غلطیوں کا ازالہ ہوں گے، قوم کے دکھوں کا مداوا ہوں گے۔

پیر کو اپنےٹویٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ یہ عوام کے حقوق اور ریاستی اداروں کے فرائض کی کتاب ہے، یہ اتحاد اور اتفاق کی ضامن، عدل وانصاف،مساوات اور آزادی کی ضمانت ہےیہ وعدہ ہے اللہ تعالیٰ سے کہ حاکمیت صرف اس کی ہے،یہ اختیار عوام منتخب نمائندوں کے ذریعے استعمال کریں گے۔

آئین سےانحراف پر ملک و قوم نے صدمے سہے، ناچاقی ونااتفاقی، محرومیوں، دہشت گردی، معاشی تباہی، مہنگائی کےعذاب جھیلے۔ انہوں نے کہا کہ آئین سے انحراف سے ادارے برباد ہوئے، عدل و انصاف کی جگہ ظلم نے لی ، آئیں عہد کریں کہ اگلے 50 سال ماضی کے 50 سال کی غلطیوں کا ازالہ ہوں گے، قوم کے دکھوں کا مداوا ہوں گے۔