آئرلینڈ اور بھارت کے درمیان تیسرا ٹی ٹونٹی میچ کل کھیلا جائے گا

187
آئرلینڈ

ڈبلن۔22اگست (اے پی پی):آئرلینڈ اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی سیریز کا تیسرا اور آخری میچ کل(بدھ) کو دی ویلج ، ڈبلن میں کھیلا جائے گا۔

بھارت کی مینز کرکٹ ٹیم کو میزبان آئرلینڈ کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ بھارت نے پہلے میچ میں آئرلینڈ کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 2 رنز سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں 33 رنز سے ہرا کر سیریز میں 0-2کی فیصلہ کن برتری قائم کر لی ہے۔

بھارتی ٹیم مایہ ناز فاسٹ بائولر جسپریت بمراہ کی زیر قیادت میدان میں اترے گی جبکہ آئرش ٹیم کو پال سٹرلنگ لیڈ کریں گے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ کل بدھ کو کھیلا جائے گا۔ تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کے تینوں میچز دی ویلج ، ڈبلن میں کھیلے جائیں گے۔