آئندہ 12گھنٹوں کے دوران بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

85

اسلام آباد ۔ 29 جولائی (اے پی پی) آئندہ 12گھنٹوں کے دوران اسلام آباد کشمیر، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور ،سرگودھا، بہاولپور ، ڈی جی خان ڈوےژن ، خیبر پختونخوا ، اور فاٹا میں کہیں کہیں تیز ہواوں اور گرج چمک کیساتھ بارش جبکہ بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ فیصل آباد،ساہیوال، ملتان، سکھر، حیدر آباد،میرپور خاص،کراچی،ژوب،سبی ڈویڑن اور گلگت بلتستان میں چندمقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ہفتہ کو محکمہ موسمےات کی جاری رپورٹ کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران کشمیر ، ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا ڈوےژن، فاٹا، اور اسلام آبادمیں کہیں کہیں تیز ہواوں اور گرج چمک کیساتھ بارش جبکہ بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔