اسلام آباد ۔ 8 جنوری (اے پی پی) محکمہ موسمیات آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد راولپنڈی سمیت بالائی پنجاب میں موسم ابر آلود رہے گا جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم شدید سرد اور خشک رہے گا اور گلگت بلتستان، کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پربارش اورپہاڑوں پر مزید برف باری کا امکان ہے۔ جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ میں صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا بھی امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بپشرت علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔ سب سے کم درجہ حرارت سکردو میں منفی 15،کالام، استور میں منفی 12،گوپس میں منفی 8 ، بگروٹ، ہنزہ میں منفی 7، دیر، مالام جبہ، پارہ چنار،کوئٹہ، قلات میں منفی 5،مری، راولاکوٹ میں منفی4،چترال، دروش،کاکول،گلگت میں منفی 3، لوئیر دیرمیں منفی 2، میرکھانی، دالبندین،گڑھی دوپٹہ، بالاکوٹ اور رسالپور میں منفی 1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا۔