آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شمالی بلوچستان ، بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان ،کشمیر اورخطہ پوٹھو ہار میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کاامکان

118
weather

اسلام آباد۔30نومبر (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شمالی بلوچستان ، بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان ،کشمیر اورخطہ پوٹھو ہار میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے، پنجاب کے چند میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح کے اوقات میں سموگ / دُھند چھائےرہنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شمالی/مشرقی بلوچستان میں کہیں کہیں جبکہ خطہ پوٹھوہار، وسطی/جنوبی پنجاب، بالائی سندھ اور خیبر پختونخواہ میں چند مقامات پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہا۔

سب سے زیادہ بارش بلوچستان خضدار 60، لورالائی 16، بار کھان 14، ژوب 11، کوئٹہ (سمنگلی 02، سٹی 01 )، مسلم باغ 06، پشین 04، چمن 02، پنجاب: ڈی جی خان (فورٹ منرو 14، سٹی 01)، نور پور تھل 06، لیہ 05، جوہرآباد 04، بھکر 03، کوٹ ادو، منڈی بہاؤالدین 02، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ڈی جی خان، جھنگ 01، سندھ:

جیکب آباد 06، سکھر 01،خیبرپختونخوا: ڈی آئی خان (سٹی 03 ، ائرپورٹ 01)اورکالام میں03 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ہفتہ کو ریکارڈکئے گئے کم سےکم درجہ حرارت: : لہہ منفی07 ،اسکردو منفی 06، گوپس منفی 03، استور، بگروٹ، ہنزہ اورگلگت میں منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔