لاہور۔5ستمبر (اے پی پی):محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم اس دوران مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، منڈی بہاوالدین، گوجرانوالا، گجرات، میانوالی، نور پور تھل، سرگودھا، خوشاب اور فیصل آباد میں آندھی/ تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
منگل کو جاری رپورٹ میں بتایا گیا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مری میں26 ملی میٹر بارش ہوئی، راولپنڈی میں 21، اٹک میں 12، منگلا اور سیالکوٹ دو 2، جبکہ چکوال، جہلم اور گجرات میں ایک 1 ملی میٹر بارش پڑی، گزشتہ روز لاہور میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ رہا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 69 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔