اسلام آباد ۔ 26 فروری (اے پی پی) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر مغربی اور بالائی علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہے گا تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، راولپنڈی، کوئٹہ، ژوب ڈویژن، اسلام آباد، فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پرگرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔