آئندہ 24گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، راولپنڈی ڈویژن، فاٹا، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

102

اسلام آباد ۔08 مئی (اے پی پی) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ بالائی سندھ اور جنوبی، وسطی پنجاب میں موسم شدید گرم رہے گا تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، راولپنڈی ڈویژن، فاٹا، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر جبکہ گوجرانوالہ، سرگودھا اور بنوں ڈویژن میں بعض مقامات پر تیز ہواﺅں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔