اسلام آباد ۔ 20 اگست (اے پی پی) محکمہ موسمےات نے آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے ،جبکہ گوجرانوالہ، لاہور ،راولپنڈی، مالاکنڈ، ہزارہ ڈویڑن، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ظاہر کےا ہے ۔ ہفتہ کو محکمہ موسمےات کی جاری رپورٹ کے مطابق آئندہ 48گھنٹوں کے دورانملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ جبکہ راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور ، مالاکنڈ ڈویڑن،گلگت بلتستان اور کشمیر میں ایک دو مقامات پر تیز ہواو?ں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ تاہم گوجرانوالہ، لاہور ڈویڑن اور فاٹا میں چند مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کےساتھ ہلکی بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش: خیبرپختونخوا: پاراچنار 05، پنجاب: لاہور03، سیالکوٹ میں 01 ملی میٹر۔آج ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت: سبی، بھکر43، سکھر ، لاڑکانہ میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ رےکارڈ کےا گےا۔