آئندہ تین دنوں میں ملک کے مختلف مقامات پر عازمین حج کی تربیت کے لئے پروگرام منعقد ہوں گے

78
آئندہ تین دنوں میں ملک کے مختلف مقامات پر عازمین حج کی تربیت کے لئے پروگرام منعقد ہوں گے

اسلام آباد۔22جنوری (اے پی پی):عازمین حج کی تربیت کے پہلے مرحلہ کے دوران آئندہ تین دنوں میں ملک کے مختلف مقامات پر عازمین حج کی تربیت کے لئے پروگرام منعقد ہوں گے ، عازمین حج سے کہا گیا ہے کہ اپنے اپنے شیڈول کے مطابق لازمی طور پر تربیتی پروگراموں میں شرکت یقینی بنائیں ۔

ترجمان مذہبی امور کے مطابق جمعرات 23 جنوری کو بنوں، اسلام آباد، منڈی بہاؤالدین، شہید بے نظیر آباد میں حج تربیتی پروگرام منعقد ہوں گے۔جمعہ 24 جنوری کو چارسدہ، لکی مروت، اسلام آباد میں عازمین کو تربیت دی جائے گی۔ہفتہ 25 جنوری کو اسلام آباد، لاہور، ٹانک، عمر کوٹ سندھ میں حج تربیتی پروگرام منعقد ہوں گے ۔

وزارت مذہبی امور نے عامین حج سے کہا ہے کہ وہ دیئے گئے شیڈول کے مطابق تربیتی کیمپوں میں شرکت کریں ۔ دوسرے شہروں میں مقیم عازمین نزدیکی مقام پر تربیت حاصل کر سکتے ہیں۔سمندرپار مقیم عازمین پاکستان پہنچ کر متعلقہ حاجی کیمپ سے تربیت حاصل کریں گے۔ نئے درخواست گزار بینک رسید دکھا کر تربیتی پروگرامز میں شرکت کر سکیں گے،5 ہزار 560 عازمین حج کو تحصیل کی سطح پر حج تربیت دی جائے گی۔