آئندہ مالی سال 26-2025 کے بجٹ میں زر تلافیوں کی مد میں مجموعی طور پر1185036ملین روپے مختص کرنے کی تجویز

26
According to budget documents
According to budget documents

اسلام آباد۔10جون (اے پی پی):آئندہ مالی سال 26-2025 کے بجٹ میں زر تلافیوں کی مد میں مجموعی طور پر1185036ملین روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ بجٹ دستاویز کے مطابق آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ میں بجلی کے شعبہ کےلئے 1036136 ملین روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

پٹرولیم ڈویژن کےلئے 1200ملین اور پاسکو کےلئے 20000ملین روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔ اسی طرح صنعت و پیداوار کے شعبے کےلئے مجموعی طور پر24000ملین روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ ان سبسڈیز میں گلگت بلتستان کےلئے گندم کی فراہمی ،کھادوں کی درآمدات، نیا پاکستان ہائوسنگ اتھارٹی، ایس ایم ای آسان فنانس اور میٹرو بس سبسڈی شامل ہے۔