لاہور۔13جون (اے پی پی):آئندہ مالی سال2024-25 کے صوبائی بجٹ میں پنجاب حکومت نے محکمہ خوراک کیلئے مجموعی طور پر400 ملین روپے مختص کئے ہیں ۔
جاری سکیموں کے لیے 180 ملین اور نئی سکیموں کے لیے 120 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔جاری اہم سکیموں میں فیصل آباد میں فوڈ ٹیسٹنگ لیباٹری کے قیام پر 116.167 ملین روپے خرچ کئے جائیں گے۔